مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بھوپال جیل سے فرار ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ
آف انڈیا (سیمی) کے دہشت گردوں کے انکاؤنٹر کی اعلی سطحی عدالتی تفتیش کی
نگرانی سے آج انکار کر دیا۔ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس راجندر مینن
اور جج انجلی پھالو کی ڈبل
بنچ نے عدالتی جانچ کمیشن کی نگرانی سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کو یہ
آزادی دی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے قائم جانچ کمیشن کے سامنے اپنی درخواست
پیش کریں۔مذکورہ حکم کے ساتھ بنچ نے عرضی کو ختم کر دی۔